مالی سال 2023 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی واپسی میں 80 فیصد کمی

137

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع (repatriation) اور ڈیویڈنڈ (dividend) کی واپسی مالی سال 2023 میں تقریباً 80.30 فیصد کم ہو کر 33 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.68 ارب ڈالر تھی۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار سے مزید انکشاف ہوا کہ زیرِ جائزہ عرصے کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف کاروباروں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بعد گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1.52 ارب ڈالر کے مقابلے میں 26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا منافع واپس بھیجا جو مالی سال 2023 میں تقریباً 84.08 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے خلاف ادائیگی کے طور پر اخراج 6 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہا، جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکے مقابلے میں تھا، جو کہ مالی سال 2023 میں 59.36 فیصد سالانہ کی کمی کو بیان کرتا ہے۔

جون 2023 کے مہینے میں، غیر ملکی فرموں کے منافع (repatriation) اور dividends کی واپسی 1 کروڑ 79 لاکھ  ڈالر رہی، جو مئی 2023 میں 59 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 69.69 فیصد ماہانہ کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here