اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ متوقع

144

 

کراچی: اگست کے آخری 15 دنوں کیلئے شائد پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 12 سے 22 روپے فی لیٹر تک اضافے کا جھٹکا ایک بار پھر سہنا پڑے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ کے سربراہ طاہر عباس کے مطابق اگر بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو حکومت متوقع طور پر مقامی قیمتوں میں 12 روپے سے 22 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کر سکتی ہے۔

حال ہی میں ماہِ اگست کے ابتدائی دو ہفتوں کیلئے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 19 روپے لٹر اضافہ کیا ہے جو کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے ضروری تھا تاہم وزیر خزانہ نے اس کا ذمہ دار بھی عالمی قیمتوں کو قرار دیا۔

طاہر عباس کے مطابق اگست کے آخر میں ڈیزل کی قیمت میں 20 سے 22 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 13 روپے فی لیٹر اضافے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران ڈیزل کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جبکہ پیٹرول کی قیمتیں 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہیں۔ ان قیمتوں میں اضافے کا اثر اگست میں مقامی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح پر پڑے گا اور اگر افراط زر توقعات سے زیادہ رہی تو مرکزی بینک ستمبر کیلئے پالیسی ریٹ میں اضافہ کرنے پر مجبور ہو گا۔

انہی خدشات کے ہوتے کاروباری رہنما حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی پر بھی نظرثانی کرنے کی ہے جو فی الحال 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے چارج کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here