آذربائیجان کا پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار

53

لاہور: آذربائیجان کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تازہ ترین سربراہی اجلاس کے دوران ان کے نمائندے نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر میں ملک کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آذربائیجان کے نائب وزیر برائے توانائی کمال عباسوف اور آذربائیجان ری نیو ایبل انرجی ایجنسی کے سربراہ جاوید عبداللہ ئف نے اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان منرل سمٹ میں شرکت کی۔

نائب وزیر توانائی نے اس بات پر زور دیا کہ آذربائیجان پاکستان کو پیٹرو کیمیکل مصنوعات اور یوریا کھاد فراہم کرتا ہے اور مستقبل قریب میں ان شعبوں میں برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں نئی ریفائنری کی تعمیر میں ممکنہ تعاون پر دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

نائب وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے ساتھ ساتھ کان کنی کے شعبے میں متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ہونے والے معاہدوں کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی اور دستاویز پر دستخط سے پہلے کی مدت کے دوران پاکستان میں ایل این جی کے قابل بھروسہ سپلائر کے طور پر سوکار (SOCAR) کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا۔

آذربائیجان کے نائب وزیر نے کہا کہ ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل طے پانے والے معاہدے نے اس سمٹ میں بڑے مواقع پیدا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی سوکار دو ریفائنریز کی مالک ہے۔ ایک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اور دوسری ترکی کے شہر ازمیر میں واقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here