کِیا لکی موٹرز نے پاکستان میں 4 ڈیلرشپس بند کر دیں

148

لاہور: لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ (سابق ​​کِیا لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈ) نے پاکستان میں اپنے چار ڈیلرشپ آپریشنز کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چار ڈیلرشپ جو بند کی گئی ہیں اُن میں کِیا موٹرز حنا جھیل کوئٹہ، کِیا موٹرز چناب گجرات، کِیا موٹرز ایونیو ڈیرہ غازی خان اور کِیا موٹرز گیٹ وے مردان شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ شفافیت پر مبنی تعلق پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے نزدیک صارفین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اس لیے انہیں مطلع کرنا اپنا فرض سمجھا۔‘‘

تاہم کمپنی نے بیک وقت چار ڈیلرشپس بند کرنے کے فیصلے کے پیچھے وجہ نہیں بتائی، حالانکہ لکی موٹر کارپوریشن جاری مالی سال میں فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ اس کی حریف کمپنیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کِیا سپورٹس کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ صرف فروری 2023ء میں کمپنی نے 163 پیکانٹو، 53 سٹونک اور 72 سورینٹو گاڑیاں بیچیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here