آر ایم ایس لمیٹڈ کا بلوچستان وہیلز کے 63 فیصد شئیرز خریدنے کا اعلان

188
baluchistan wheels

لاہور: آر ایم ایس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے 63.56 فیصد عام شئیرز خریدنے کا اعلان کر دیا۔

سکیورٹیز ایکٹ 2015ء اور لسٹڈ کمپنیز (ایکوزیشن آف شئیرز اینڈ ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 کے تحت آر ایم ایس لمیٹڈ نے بلوچستان وہیلز کے شئیرز خریدنے کی پیشکش کرنے کیلئے عارف حبیب لمیٹڈ کو منتظم مقرر کیا گیا ہے۔

آر ایم ایس (پرائیویٹ) لمیٹڈ تعمیراتی خدمات فراہم کرنے ولای کمپنی ہے اور پاکستان انجنئیرنگ کونسل کی کیٹیگری سی اے میں شامل ہے۔

دوسری جانب بلوچستان وہیلز بسوں، ٹرکوں، ٹریکٹروں، کاروں اور منی کمرشل گاڑیوں کے وہیل رِم بناتی اور فروخت کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here