کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

71

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ جس میں پی آئی اے کی نجاری کیلئے نجکاری کمیشن کی تجویز پر غور کیا۔

سی سی او پی نے غور و خوض کے بعد پی آئی اے کو پارلیمنٹ کی طرف سے قانون میں ترمیم کے بعد جاری نجکاری پروگرام کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجکاری ڈویژن نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے تفصیلی اپ ڈیٹ پر سمری پیش کی۔ سی سی او پی نے بحث کے بعد پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے-آئی ایل) کے اثاثہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے لین دین پر عملدرآمد کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے نجکاری کمیشن کو منظوری دے دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here