روزی نے فری لانسنگ پلیٹ فارم ’’آزادی‘‘ متعارف کروا دیا

213

لاہور: پاکستان کے آن لائن ملازمتوں کے پلیٹ فارم روزی ڈاٹ کام نے یوم آزادی کی مناسبت سے  پیشہ ور افراد کیلئے  ’’آزادی‘‘ کے نام سے مقامی فری لانسنگ پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ روزی نے یہ پلیٹ فارم اس بنا پر بنایا ہے کہ ان کے نزدیک روزی پلیٹ فارم پر ایک کروڑ ہنر مند پیشہ ور اور فری لانسرز موجود ہیں جن کے پاکستان میں ایک لاکھ آجر ہیں۔

روزی کی جانب سے فری لانسنگ پلیٹ فارم کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بحران زدہ معیشت اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی وجہ سے کاروبار یا تو بند ہو رہے ہیں یا لوگوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا جا رہا  ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ذراٸع کے مطابق مقامی فری لانسنگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے حالانکہ پاکستان فری لانسنگ کے شعبہ میں عالمی سطح پر پانچواں بڑا ملک ہے۔ روزی انتظامیہ کا کہنا ہے چونکہ بہت سے فری لانسرز روزی پر پہلے سے موجود ہیں اور دیگر پیشہ ور افراد بھی بہت ہنر مند ہیں، اس لیے ہم اپنے آجروں کو اجازت دے رہے ہیں کہ وہ پراجیکٹس پوسٹ کریں مثال کے طور پر اینڈرائیڈ ایپ یا لوگو بنانے کیلئے۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ  پچھلے 16 ماہ کے دوران ملک میں ملازمتوں کی فراہمی میں 30 فیصد کمی ہوٸی ہے۔ ’’آزادی‘‘ پلیٹ فارم کاروباروں کو کل وقتی ملازموں کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے ہنر مند پیشہ ور افراد کو اس قابل بنائے گا کہ وہ پراجیکٹ کی بنیاد پر کسی بھی کمپنی کو خدمات فراہم کر سکیں جس سے ان کی آمدنی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم کمپنیوں کو کل وقتی کارکنوں کی تلاش میں بھی مدد کرے گا۔

روزی کے سی ای او مونس رحمان  کہتے ہیں کہ قلیل مدتی ملازمت پہلے سے ہی ہو رہی ہے اور یہ موجودہ معاشی حالات میں زیادہ معنی خیز ہے، اس لیے یہ روزی کی موجودہ ملازمت کی خصوصیت کو ختم نہیں کرتا۔ ان کے خیال میں “حقیقت میں، کمپنیاں خوش ہوں گی کیونکہ وہ پہلے سے ہی یا تو کل وقتی یا کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کرتی ہیں۔ اینڈرائیڈ ایپ بنانے کے لیے کل وقتی ملازم رکھنے کے بجائے کمپنیاں اَب ہنر مند کارکن کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔ فنٹیک پلیٹ فارم فری لانسرز اور کاروباروں کے لیے یکساں طور پر لامتناہی مواقع پیش کر کے پاکستان کے فری لانس لینڈ سکیپ کو نئی شکل دے سکتا ہے۔“

روزی کے سی ای او شاہد قاضی نے کہا کہ روایتی کل وقتی ملازمتوں کے بجائے جس پر کافی لاگت آتی ہے، یہ پلیٹ فارم آجروں کو اپنی افرادی قوت کو بڑھانے اور کم بجٹ پر ترقی جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

پیشہ ور افراد کو فری لانسنگ پراجیکٹس کے لیے کمپنیوں کے ساتھ جوڑنے والا پلیٹ فارم ہونے کے علاوہ، روزی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پراجیکٹس کے مکمل ہونے پر ادائیگیاں کی جائیں، اور فریقین کے درمیان رسمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

آزادی کا آغاز روزی کے مالیاتی فلاح و بہبود کے پلیٹ فارم ’’رزق‘‘ کے آغاز کے موقع پر ہوا ہے، جسے مونس رحمان نے فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کے لیے ایک سپر ایپ قرار دیا ہے۔ رزق ایپ کے ذریعے پیشہ ور افراد اور فری لانسرز رقم کی بچت اور سرمایہ کاری جیسی سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کی کچھ خصوصیات پیشہ ور افراد اور فری لانسرز کو میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے اور روزی کے پارٹنر مالیاتی اداروں کے ذریعے قرضوں تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں۔ رزق ایپ انہیں آزادی پلیٹ فارم کے ذریعے جز وقتی کام تلاش کرنے کی بھی اجازت دے گی۔

اس حوالے سے مونس رحمٰن نے مزید کہا “ہمیں یقین ہے کہ کیش فلو کی وجہ سے سست ہوتی ہوئی معیشت کو فروغ دینے کے لیے آزادی ایک صحت بخش گولی ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے باصلاحیت پیشہ ور افراد اور آجروں کو فری لانسنگ تعلقات کے ذریعے ایک دوسرے سے دوبارہ متعارف کروا کر نئی اقتصادی سرگرمیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ ان میں سے بہت سے نئے فری لانسرز کاروباری بنیں گے جو بین الاقوامی پروجیکٹس اور ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری زرمبادلہ کو راغب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here