ائیرلِنک کمیونیکیشن کی شیائومی کے ساتھ ٹی وی بزنس میں انٹری

223
xiaomi and airlink

لاہور: پاکستان کی ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ جنوری میں چین کی کنزیومر الیکٹرونکس مینوفیکچرر شیائومی کارپوریشن کے ساتھ ٹیلی ویژن اسمبل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایئر لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مظفر حیات پراچہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے دو سال قبل پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے کیلئے شراکت داری کی تھی، اَب دونوں کمپنیاں ٹیلی ویژن سازی کے کاروبار میں اشتراک کرتی ہیں تو اس کیلئے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

پاکستان نے حال ہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قرض کا عارضی معاہدہ کرکے اپنے زرمبادلہ ذخائر کو کسی قدر سہارا دیا ہے جو اب 8  ارب ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔ تاہم قرض پروگرام کی شرائط میں ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ درآمدات پر پابندیاں اٹھائی جائیں۔

یہ اقدام ایئر لنک سمیت دیگر کمپنیوں کے لیے ریلیف ہے۔ مظفر حیات پراچہ نے کہا کہ کمپنی گزشتہ چھ مہینوں میں منافع بخش ہو گئی ہے۔ اس کا ہدف ہے کہ سال کے آخر تک موبائل سازی تقریبا 5 لاکھ یونٹس ماہانہ تک پہنچ جائے جو فی الحال 3 لاکھ یونٹس ماہانہ ہے۔

ایئر لنک کمیونی کیشن نے ایک دہائی قبل موبائل فون ڈسٹری بیوٹر کے طور پر کام شروع کیا تھا۔ 2021 میں اس کمپنی نے پاکستان میں نجی شعبے میں سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی تھی۔ اب یہ ملک میں سمارٹ فونز کے سب سے بڑی ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here