بجلی اور پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، قیمت میں 39 روپے فی کلو اضافہ

116

لاہور: بجلی اور پٹرول کے بعد حکومت نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 38.97 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کا اطلاق یکم ستمبر 2023ء سے ہو گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ پروڈیوسرز اور کنزیومرز دونوں کیلئے یکساں کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس اگست میں ایک لاکھ 35 ہزار 999 روپے فی ٹن رہی جو 38 ہزار 970 روپے فی ٹن اضافے سے ستمبر میں ایک لاکھ 98 ہزار 826 روپے فی ٹن ہو گی۔ 

اگست میں پروڈیوسر پرائس 135.99 روپے فی کلو رہی جو اب 38.97 روپے اضافے کے بعد 198.83 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ پروڈیوسر پرائس پر اگست میں 1604 روپے میں ملنے والا 11 کلو کا سلنڈر 459 روپے مہنگا ہو کر ستمبر 2346 روپے کا ملے گا۔ 

اسی طرح ایل پی جی کی کنزیومر پرائس اگست میں 2 لاکھ ایک ہزار 155 روپے فی ٹن تھی جو 38 ہزار 970 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 126 روپے فی ٹن ہو گئی۔ 

گھریلو صارفین کے لئے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 240 روپے ہو گی جو اگست 2023ء میں 202 روپے فی کلو تھی جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 833 روپے ہو گئی جو اس اضافے سے قبل 2 ہزار 373 روپے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here