کراچی: پاکستان کے بڑے کوکنگ آئل مینوفیکچررز میں سے ایک سویا سپریم ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، حکام نے جمعہ کو بتایا کہ کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ تک اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہے۔
یہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک ہلچل والے سال کے دوران دوسرا آئی پی او ہوگا جس کی وجہ عام انتخابات سے قبل معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال ہے اور شرح سود بلند ترین سطح پر ہے۔
2022 میں صرف تین پبلک لسٹنگز تھیں، جنہوں نے 1.3 ارب روپے اکٹھے کیے، جو نو سالوں میں سب سے کم ہے۔
سویا سپریم جو 1991 میں قائم کیا گیا تھا، مارکیٹ کے حالات کی بنیاد پر آئی پی او کے وقت کا تعین کرے گا، سویا سپریم برانڈ کی پیرنٹ کمپنی ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز (APAG) کے سی ای او احمد غلام حسین نے رائٹرز کو بتایا۔
انہوں نے کہا کہ، “بورڈ نے انتظامیہ کو اختیار دیا ہے کہ وہ حبیب بینک لیمیٹڈ اور کے ٹریڈ کو آئی پی او کا عمل شروع کرنے کے لیے مقرر کریں۔”
انہوں نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ کمپنی کتنا سرمایہ اکٹھا کرنا یا کتنے شیئرز فروخت کرنا چاہےہے۔ وہ بورڈ کی منظوری سے مشروط ہیں، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حصص کی فروخت نہیں ہوگی۔
پاکستانی صنعت کار درآمد شدہ خام مال استعمال کرتے ہیں اور 2022 میں 3.7 ارب ڈالر مالیت کا سویابین اور پام آئل درآمد کیا گیا۔
پاکستان ونسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2022 میں 37 سے 40 لاکھ ٹن تیل اور فیٹس پیدا ہوئی۔
سویا سپریم نے حال ہی میں ملک میں درآمدی پابندیوں کے باوجود مقامی فوڈ کمپنیوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے خصوصی صنعتی فیٹس میں توسیع کی ہے۔
غلام حسین نے کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں خصوصی فیٹس بھی برآمد کر رہا ہے۔ کھانا پکانے کے تیل کے علاوہ، برانڈ میں چٹنیوں کی ایک لائن ہے۔
اس سال، ڈالڈا، پاکستان کی سب سے بڑی صارفی کمپنی نے 3.3 سے 4.6 ارب روپے کے درمیان آئی پی او کے منصوبوں کا اعلان کیا۔
4.6 ارب روپے میں یہ کسی صارف سٹیپل کمپنی کا سب سے بڑا آئی پی او ہو گا۔ ڈآلڈا کی جانب سے آئی پی او کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔