سٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کر دیا

150

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ‘بی’ کیٹیگری کی ایک ایکسچینج کمپنی ‘میسرز عثمان انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی- بی’ کا اجازت نامہ فوری طور پر معطل کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق یہ معطلی مذکورہ کمپنی کی جانب سے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کی گئی ہے۔ یہ معطلی کمپنی کے ہیڈ آفس اور اس کی تمام شاخوں پر لاگو ہے جنہیں معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ فیصلہ کن کارروائی مالیاتی ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے اور مالیاتی نظام کی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے میسرز عثمان انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی- بی  (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے کی جانے والی مخصوص خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم ، خلاف ورزی کی شدت پر زور دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی اجازت کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here