مسلم کمرشل بینک کا بھی 1 ارب روپے سرمائے کے ساتھ ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

83

 

لاہور:یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اور میزان بینک کے بعد مسلم کمرشل بینک بینک لمیٹڈ نے بھی 1 ارب روپے کے ابتدائی ادا شدہ سرمائے کے ساتھ ایک ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹاک فائلنگ کے مطابق یہ ایکسچینج کمپنی مسلم کمرشل بینک کے مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر کام کرے گی، جو کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے منظوری اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل پر ہوگی۔

 اعلان میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایم سی بی اب یو بی ایل، میزان بینک، حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے بعد ایکسچینج کمپنی چلانے والا پانچواں بڑا کمرشل بینک بن گیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت بلیک مارکیٹ کے کارندوں کے خلاف حالیہ ٹھوس کریک ڈاؤن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے کے اعلان کے بعد کی گئی ہے۔

حالیہ کریک ڈاؤن کا مقصد بےلگام اوپن مارکیٹ کو قابو کرنااور سیکٹر میں گورننس، اندرونی کنٹرول اور کمپلائنس کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ ان اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر، غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروبار میں سرگرم سرکردہ بینک عوام کی جائز غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل ملکیتی ایکسچینج کمپنیاں قائم کریں گے۔

مزید برآں ایکسچینج کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمائے کی ضرورت کو20 کروڑ روپے سے بڑھا کر50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here