بینک الحبیب نے مکمل ملکیتی ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان کر دیا

276

 

بینک الحبیب لمیٹڈ  نے 1 ارب روپے کے ابتدائی حصص سرمائے کے ساتھ ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس بارے جمعہ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کومطلع کیا گیا۔

یہ فیصلہ سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 96 اور 131 کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رول بک کی شق 5.6.1 (a) کے مطابق ہے۔

سٹاک فائلنگ کے مطابق ایکسچینج کمپنی بینک الحبیب لیمیٹڈ کی 100 فیصد ملکیت والی ذیلی کمپنی ہوگی۔

ایکسچینج کمپنی کے باضابطہ طور پر قائم ہونے سے پہلے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے ضروری منظوری حاصل کرنا ہوگی اور دیگر ریگولیٹری تعمیل کی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔

یہ پیشرفت بلیک مارکیٹ کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد ہوئی ہے، اور اس کے نتیجے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کریک ڈاؤن کا مقصد اوپن مارکیٹ پر لگام ڈالنا اور سیکٹر کی گورننس، اندرونی کنٹرول اور کمپلائنس کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ ان اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروبار میں کام کرنے والے بینک عوام کی جائز غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل ملکیتی ایکسچینج کمپنیاں قائم کریں گے۔

ایکسچینج کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمائے کی ضرورت کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بینک الحبیب لیمیٹڈ اب ایکسچینج کمپنی قائم کرنے والا چوتھا بڑا بینک بن گیا ہے، کیونکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)، میزان بینک اور ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) پہلے ہی ایکسچینج کمپنیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here