فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے آج ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کے دوران رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REITs) میں 7.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے حق میں ووٹ دیا۔
عارف حبیب ڈولمین رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اس سرمایہ کاری کی کارروائی کا انتظام کرے گا۔
قرارداد فاطمہ فرٹیلائزر کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 134(3)2017 کے تحت بیان کے ضمیمہ-A میں بیان کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق اگلی سالانہ جنرل میٹنگ یا غیر متعینہ مدت تک کے لیے مذکورہ سرمایہ مختص کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
متعلقہ کمپنیوں اور اداروں میں سرمایہ کاری کی منظوری درج ذیل ہے:
پاکستان کارپوریٹ سی بی ڈی آر ای آئی ٹی 1٫142 ارب روپے
سلک اسلامک ڈویلپمنٹ 15 کروڑ روپے
سیفائر بے اسلامک ڈویلپمنٹ 4٫120 ارب روپے
عارف حبیب ڈولمین REIT مینجمنٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام 2٫225 ارب روپے
مزید برآں حصص یافتگان نے مختلف رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹس میں فاطمہ فرٹیلائزر ککمپنی لیمیٹڈ کی جانب سے کی گئی پیشگی ایکویٹی سرمایہ کاری کی توثیق کی، جس میں سلک اسلامک ڈویلپمنٹ میں 60 کروڑ روپے، پاکستان کارپوریٹ سی بی ڈی آری ای آئی ٹی میں 85.8 کروڑ روپے، اور سیفائر بے اسلامک ڈویلپمنٹ آر ای آئی ٹی میں 88.0 کروڑ روپے شامل ہیں۔
یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے اقدام کی عکاسی کرتا ہے، لیکن مارکیٹ اور مستقبل کی مالی کارکردگی پر اس کے اثرات دیکھنا باقی ہیں۔