لاہور: پاکستان کو روس سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے، جو کہ ملک کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر اہم پیش رفت ہے، اس بات کی تصدیق اسلام آباد میں ماسکو کے سفارت خانے نے کی ہے۔
یہ روس کے ساتھ پاکستان کا دوسرا بڑا توانائی معاہدہ ہے، جو روسی خام تیل کی سپلائی کے معاہدے کے بعد ہوا ہے۔
سفارتخانے کے بیان کے مطابق پاکستان کو 1 لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی موصول ہوئی، جو ایران کی مدد سے سپیشل اکنامک زون کے ذریعے فراہم کی گئی۔ جب کہ ممکنہ دوسری کھیپ پر بات چیت جاری ہے، اس عمل میں ایران کی شمولیت اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئیں۔
پاکستان نے روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی تھی، اس معاہدے کی اصل قیمت کو کبھی بھی پبلک نہیں کیا گیا۔ روس سے توانائی کی یہ رعایتی درآمدات پاکستان کے موجودہ اقتصادی چیلنجز خاص طور پر ادائیگیوں کے توازن کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظراس کے لیے خاصی اہمیت کی حامل ہیں۔