پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں تیسرے فریق کی شرکت کی اجازت کے معاہدے پر دستخط کریں گے

263

 

لاہور: پاکستان اور چین بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) کے تحت ایک اہم معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں میں تیسرے فریق کی شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

 

یہ اقدام تھرڈ پارٹی کی شمولیت سے متعلق عوامی اعلانات پر ایک سال کی پابندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے واضح کیا کہ پالیسی کے مطابق فریق ثالث کی شرکت سے متعلق اعلانات باہمی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ہی کیے جائیں گے۔

 

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (چین) کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کے حوالے سے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی نے مشترکہ ورکنگ گروپ آن انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن (JWG-ICC) کو سی پیک کے اقدامات میں تیسرے فریق کی ممکنہ شمولیت سے متعلق تمام امور کے انتظام کی ذمہ داری سونپی ہے۔

یہ اعلان 22 ستمبر 2023 کو وزارت خآرجہ امور کی ایک تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا گیا ہے، جس میں مشترکہ ورکنگ گروپ آن انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی طرف سے حاصل ہونے والی پیشرفت کا خاکہ پیش کیا گیا تھا، جو کہ 2018 میں سی پیک کی ترقی اور فروغ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار بین الاقوامی ماحول کو فروغ دینے کے بنیادی مقصد کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے گروپ نے چار اجلاس بلائے ہیں، چوتھی میٹنگ رواں سال شیڈول ہے۔

 

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے نگراں وزیر سمیع سعید نے مشترکہ ورکنگ گروپ آن انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی طرف سے کی گئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں میں فریق ثالث کی شمولیت کے لیے طریقہ کار/ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کو حتمی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ان معاملات کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران دستخط کرنے کے لیے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

سی پیک منصوبوں میں تھرڈ پارٹی کی شرکت کی اجازت دینے کا یہ معاہدہ اقتصادی تعاون کو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

توقع ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2023 اس اہم انتظام کو باقاعدہ بنانے کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس کے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت اور ترقی کے مستقبل کے لیے ممکنہ مضمرات ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here