روپے کی مضبوطی،کیا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی

240

 

لاہور:کیا گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے پاکستانی روپے کی حالیہ مضبوطی کے نتیجے میں کئی ماڈلز کی قیمتوں میں 1 لاکھ  سے لیکر 5 لاکھ  روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ میں سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی اور سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی ویریئنٹس میں نمایاں کمی شامل ہے، دونوں اب بالترتیب 80.40 لاکھ اور 87.7 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں، جو ان کی سابقہ ​​فیکٹری قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہے۔ مزید برآں سپورٹیج بلیک لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے اوریہ گاڑی 93 لاکھ  روپے کی ایکس فیکٹری قیمت پر دستیاب ہے۔

 

Picanto AT ویرینٹ کی قیمت میں بھی 1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی ایکس فیکٹری قیمت 38.5 لاکھ روپے ہے، جبکہ مینوئل ٹرانسمیشن ویرینٹ کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

سورینٹو لائن اپ جس میں 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی ، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی مختلف قسمیں شامل ہیں، سب کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ ان ماڈلز کی قیمت اب بالترتیب 1.03 کروڑ روپے، 1.12کروڑ روپے اور 1.13 کروڑ روپے ہے۔

تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ Sorento کی کچھ مختلف قسمیں ان صارفین کے لیے اپنی سابقہ ​​قیمتوں پر برقرار رہیں گی جو انکی ادائیگی ماہانہ قسطوں میں کر رہے ہیں۔

کیا کی دیگر اقسام کے لیے کوئی قیمت ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، جن میں کارنیول اور سٹونک وغیرہ سامل ہیں کیونکہ ان کو کملپیٹ بلٹ یونٹ (سی بی یو)کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں میں کمی کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی حالیہ قدر میں اضافہ ہے، جس نے گزشتہ مسلسل دو ہفتوں کے دوران اپنی مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here