ہیلیون پاکستان پیناڈول کی پیداوار کو تیز کرنے کے لیے 1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

525

 

ہیلیون پاکستان لیمیٹڈ جو پہلےگلیکسو سمتھ کلین کنزیومر ہیلتھ کیئر پاکستان لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا، جامشورو، سندھ میں پیناڈول اور سی سے سی 1000 پلس کی مینوفیکچرنگ پیداوار کو تیز کرنے کے لیے 1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے سٹاک فائلنگ میں کہا کہ اس سرمایہ کاری کا مقصد جدید ترین مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لانا اور پیداواری صلاحیت کو 8 ارب ٹیبلٹس تک بڑھانا ہے۔ اس سے کمپنی کو صارفین اور ضرورت مند مریضوں کو پاکستان کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل اوور دی کاؤنٹر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

ہیلیون پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیناڈول بیس پورٹ فولیو کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری اور متعلقہ فنانسنگ کی منظوری دی، جس میں پیناڈول 500 ایم جی اور پیناڈول ایکسٹرا ٹیبلٹس شامل ہیں۔ یہ مقامی ضروریات اور برآمدی مواقع کو پورا کرنے کے لیے فلیگ شپ برانڈ سی اے سی 1000 پلس کی مینوفیکچرنگ بڑھانے پر خرچ کیے جانے والے 20 لاکھ ڈآلرکی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے۔

ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کو پاکستان میں 31 مارچ 2015 کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس، 1984 (اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کی دفعات کے تحت پبلک لسٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ Haleon Netherlands B.V کا ذیلی ادارہ ہے اور ہیلیون کی ملکیت ہے۔

کمپنی بنیادی طور پر کنزیومر ہیلتھ کیئر کی مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور فروخت اور کاؤنٹر ہیلتھ پروڈکٹس میں کام کرتی ہے۔

ہیلیون پاکستان نے 2023 کی پہلی ششماہی میں اپنے بعد از ٹیکس منافع میں 13 فیصد اضافہ رپورٹ کیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 27.7 کروڑ روپے کے مقابلے میں 31.3 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here