پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کے معاہدے کے قریب ہیں، سربراہ آئی ایم ایف

110

 

 

پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کر رہےہیں،کرسٹالینا جارجیوا

 

پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے معاہدے کا عندیہ دیدیا۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدےکےبہت قریب ہیں،توقع ہے ریویو کا معاہدہ اس ہفتے طے پائے گا۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام،وزیرخزانہ داد کے مستحق ہیں، جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں پروگرام پر عمل کیا،پاکستان کا بنیادی مسئلہ ٹیکس کولیکشن ہے،یہ ملک جی ڈی پی کا 12 فیصد ٹیکس سے حاصل کرتا ہے،ہم کہہ رہے ہیں کہ اس کو کم از کم 15 فیصد ہونا چاہیے،جو ٹیکس دے سکتا ہے ان سے ٹیکس لے لیں۔

تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 71 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات ہورہے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف نے پالیسی مذاکرات مکمل ہونے کےبعد شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here