ایشیائی ترقیاتی بینک کی  پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

108

 

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے بی ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپنے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو بہتر اور وسعت دینے کے لیے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

اس منصوبے کا مقصد قومی گرڈ کی ترسیل کی صلاحیت اور استحکام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرنا اور توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

جمعہ کو اے ڈی بی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاور ٹرانسمیشن کو مضبوط بنانے کے منصوبے میں لاہور میں نئی ​​ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر اور پرانی لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (NTDC) کے انتظام اور آپریشنز کو بھی بہتر بنائے گا، جو ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کے لیے ذمہ دار سرکاری ادارہ ہے۔

یہ منصوبہ اپنی منصوبہ بندی اور سرگرمیوں میں موسمیاتی لچک اور صنفی مساوات کو شامل کرنے کے لیے NTDC کی کوششوں کی بھی حمایت کرے گا۔

یہ قرض ایشئین ڈولپمنٹ بینک کی پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے جاری معاونت کا حصہ ہے، جس کا مقصد توانائی کی حفاظت، موسمیاتی لچک اور سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ایشائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں 1968 سے پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار ہے، جس نے 44 منصوبوں کے لیے 6.3 ارب ڈالر کا مجموعی قرضہ فراہم کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here