سعودی عرب نے 3 ارب ڈالرزکے ڈیپازٹ کی مدت میں1سال کی توسیع کردی

211

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے اور سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔یہ رقم پاکستان کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجرا ہوا تھا۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کا معاہدہ ری شیڈول ہونے سے زرمبادلہ ذخائربرقرار،بیرونی ادائیگیوں کادباؤکم کرنےمیں مددملےگی۔
واضح رہے کہ سعودی فنڈ برائےترقی کے3 ارب ڈالرڈیپازٹ کی مدت5دسمبرکو پوری ہورہی تھی جبکہ 3ارب ڈالرکےڈیپازٹ کامعاہدہ2021میں ہوا،2022میں ایک سال کی توسیع ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here