نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے7 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

383

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اکتوبرکی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرمیں9ارب 25کروڑیونٹ بجلی پیداکی گئی،فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپےسےزائد فی یونٹ پیسےبقایاجات کی مدمیں شامل ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق تمام صارفین پرماسوائےلائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرہوگا۔صارفین پر 30ارب روپے سے زائد کابوجھ پڑےگا ،صارفین ادائیگیاں آئندہ ماہ کے بلز میں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here