پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا، 2 ارب روپے مختص کر دیئے،وزیر ٹیکنالوجی

197

 

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاہے کہ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے ، حکومت پاکستان نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کے لئے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے، فنڈ سے سٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کی بہتری کے لیے منفرد اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ 4 برس میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریبا 80 کروڑ ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں،اس وقت چار ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here