رواں مالی سال، سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 90 فیصد اضافہ

161

 

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ 40 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری میں 4.4 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات کا اندازہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ جنوری کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں 4 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مقامی کھپت میں 2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں 2.3 کروڑ میٹرک ٹن سیمنٹ کی مقامی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.36 کروڑ میٹرک ٹن تھی۔

دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتےملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1238 روپے ریکارڈ کی گئی جو 1246 روپے کے مقابلہ میں 0.57 فیصد کم ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here