چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

145

 

 

چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23مارچ کو ختم ہونی تھی۔ چین نے ادائیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کردی۔

دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے، جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے، جس سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here