کابینہ نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

251

 

نگراں وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ادویات کے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے۔

جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کے دوران وزارت قومی صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے شہریوں کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات درج کرانے کے آپشن پر روشنی ڈالی۔

نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سےمتعلق ضروری قانون سازی کے لیے سفارشات بنائی جائیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو  ادویات کی مناسب قیمت  پر  فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر  رہی ہے، حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کر رہی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو بھی ہو اور  فارماسیوٹیکل کی صنعت بھی ترقی کرے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here